محمدؐ کے در کا گدا محترم ہے
محمدؐ کے در کا گدا محترم ہے
گدائے نبی کی صدا محترم ہے
نبی کے مدینے سے ہو کر جو آئے
خدا کی قسم وہ ہوا محترم ہے
وہ طیبہ کی وادی کا پر کیف منظر
جہاں ہر چمن کی فضا محترم ہے
دیار مدینہ میں جا کر جو آئے
خدا کی قسم وہ قضا محترم ہے
ہوں جس میں درودوں کے ہدیے نبی پر
دعاوں میں ایسی دعا محترم ہے
رحم آئے جس پر میرے مصطفیٰ کو
خطاؤں میں ایسی خطا محترم ہے
ہے ایمان اپنا جہاں میں نیازیؔ
حبیب خدا کی ثنا محترم ہے
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 24)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.