مرے کریم ترے در کی چاکری مانگوں
مرے کریم ترے در کی چاکری مانگوں
ترے حبیب کے روضے کی حاضری مانگوں
ہو میرے دیدۂ دل میں تیرے کرم کی ضیا
جبیں کے سجدوں میں یا رب میں چاندنی مانگوں
جو تیرے نام پہ نکلے وہ سانس دے مجھ کو
جو تیری یاد میں گزرے وہ زندگی مانگوں
میں زندگی کے نشیب و فراز میں ہر دم
تیرے کرم تیری رحمت کی بھیک ہی مانگوں
میرے چمن پہ رہیں سائے ابر رحمت کے
میں ڈالی ڈالی چمن کی ہری بھری مانگوں
زباں کھلے تو خدایا تیری ثنا کے لئے
میں تیرا بندہ ہوں تیری ہی بندگی مانگوں
نواز اپنے کرم سے سدا نیازیؔ کو
بفیض سرور عالم تری خوشی مانگوں
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 11)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.