Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آقا تیری محفل کا ہے رنگ جدا_گانہ

عبدالستار نیازی

آقا تیری محفل کا ہے رنگ جدا_گانہ

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    آقا تیری محفل کا ہے رنگ جدا گانہ

    ہم نے تو جسے دیکھا دیکھا ترا دیوانہ

    نظروں سے ملا نظریں بھر دے مرا پیمانہ

    آباد خدا رکھے ساقی ترا مے خانہ

    آتے ہیں شہنشاہ بھی کشکول لئے در پر

    کس شان کا ہے تیرا دربار کریمانہ

    جی چاہتا ہے ان کے قدموں سے لپٹ جاؤں

    وہ دیکھ کے فرمائیں دیوانہ ہے دیوانہ

    دنیا کے ولی ہم نے یوں در پہ کھڑے پائے

    ہونٹوں پہ ہیں فریادیں حالت ہے فقیرانہ

    عظمت ہو بیاں کیسے دربار رسالت کی

    جبریل بھی آتے ہیں جس در پہ غلامانہ

    سرکار نیازیؔ کا دامان طلب بھر دو

    حسنین کے صدقے سے مایوس نہ لوٹانا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 50)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے