کس پہ ترا کرم نہیں کس پہ تری عطا نہیں
کس پہ ترا کرم نہیں کس پہ تری عطا نہیں
صدقہ تمہارے نام کا کس کو شہا ملا نہیں
اے گل حسن سرمدی نکہت باغ ہاشمی
دھوم تری گلی گلی تجھ سا کوئی ہوا نہیں
دنیائے بے ثبات میں تیرے سوا ہے میرا کون
زندہ ہوں تیرے نام پر اور تو آسرا نہیں
گزرے وہ پل صراط سے جائے وہ کیسے خلد میں
شامل حال یا نبی تیری اگر رضا نہیں
تیرا کرم بھی بے حساب میری طلب بھی بے حساب
تجھ سا کوئی سخی نہیں مجھ سا کوئی گدا نہیں
عرصہ حشر ہو حضور یا پل صراط کا مقام
مجھ کو بچائے جو وہاں کوئی تیرے سوا نہیں
صدقہ نبی کے نام کا ملتا ہے روز دوستو
جھولی میں میری کچھ نہ ہو ایسا کبھی ہوا نہیں
شہر نبیؐ کی حاضری کوئے نبی کی چاکری
اس کے سوا مرے خدا کوئی مری دعا نہیں
دونوں جہاں کی نعمتیں مجھ کو نیازیؔ مل گئیں
صدقہ نبی کی آل کا جھولی میں میری کیا نہیں
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 13)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.