Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا علی مرتضیٰ مولا مشکل_کشا جس پہ چشم_کرم آپ کی ہو گئی

عبدالستار نیازی

یا علی مرتضیٰ مولا مشکل_کشا جس پہ چشم_کرم آپ کی ہو گئی

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)

    یا علی مرتضیٰ مولا مشکل کشا جس پہ چشم کرم آپ کی ہو گئی

    اس کی قسمت کے روشن دیے ہو گئے دور آلام کی تیرگی ہو گئی

    جس پہ نازاں شہادت وہ ہے تیرا گھر ہے ولایت جھکی تری دہلیز پر

    رکھ دیا جس نے بھی تیری چوکھٹ پہ سر اس کی قسمت بھلی سے بھلی ہو گئی

    وہ نگاہ نبوت کا پالا علی فاطمہ کی نظر کا اجالا علی

    جب حرم کا نگیں چمکا کونین میں ہر طرف روشنی روشنی ہو گئی

    اس کے پاؤں کی ٹھوکر میں ہیں سیم و زر زندگی ہو گئی اس کی رشک قمر

    پھر کسی در پہ بھی نہ آئی نظر جو بھی جوگن ترے نام کی ہو گئی

    پاس آئے گی اس کے نہ مشکل کبھی جس نے دل سے کہا یا علی یا علی

    راحتوں کی اسے پھر ضمانت ملی جس کو حاصل تری چاکری ہو گئی

    المدد یا علی یا علی مرتضیٰ آسرا ہے مجھے اک ترے نام کا

    بھر دو کاسہ مرا میرے حاجت روا میں تو منگتی ترے نام کی ہو گئی

    حیدری مے کدہ جب نجف میں کھلا کیا کہوں کیف آئے مجھے کیا سے کیا

    جام نام علی پر جو میں نے پیا زندگی میری مخمور سی ہو گئی

    میری تقدیر کا باب روشن ہوا میرے ہاتھوں میں دامن ہے سادات کا

    محفل مرتضیٰ میں جو حاضر ہوا میری تقدیر کھوٹی گھری ہو گئی

    اپنی قسمت پہ نازاں نیازیؔ ہوں میں اس گھرانے کی نسبت پہ راضی ہوں میں

    میری قسمت کی معراج تو دیکھیے وقف نام علی زندگی ہو گئی

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 67)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے