اک نظر مجھ پہ بھی سلطان مدینے والے
اک نظر مجھ پہ بھی سلطان مدینے والے
دونوں عالم کے نگہبان مدینے والے
وجہ تسکین ہے آقا تیرا نام نامی
دو جہاں کی ہے تو ہی جان مدینے والے
مجھ پہ بھی نظر کرم اے میرے داتا کر دے
تیرا ہو کر ہوں پریشان مدینے والے
دیکھ لوں میں بھی مدینے کی نورانی گلیاں
بس یہی ہے مرا ارمان مدینے والے
اس پہ واجب ہے شفاعت جو بھی در پر آیا
اللہ اللہ تیرا فرمان مدینے والے
لکھ دے لکھ دے مری قسمت میں مدینہ لکھ دے
ہے تری ملک قلم دان مدینے والے
ہو نیازیؔ بھی کبھی تیرے مدینے حاضر
کر دے مشکل مری آسان مدینے والے
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 31)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.