Sufinama

کملی والے کے جو گدا ہو گئے

عبدالستار نیازی

کملی والے کے جو گدا ہو گئے

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    کملی والے کے جو گدا ہو گئے

    دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے

    مصطفیٰؐ کے جو نقش قدم پر چلے

    وہ زمانے کے خود پیشوا ہو گئے

    نام لیوا ہیں جو میرے لج پال کے

    وہ زمانے کے مشکل کشا ہو گئے

    میرے لج پال کا تو ہے کہنا ہی کیا

    ان کے منگتے بھی حاجت روا ہو گئے

    ان مقدر کے ماروں کا کوئی نہیں

    جو حبیب خدا سے جدا ہو گئے

    حشر میں جب نہ کوئی سہارا ملا

    میرے حامی مرے مصطفیٰؐ ہو گئے

    رشک کیوں نہ کروں ان کی قسمت پہ میں

    جو غلام حبیب خدا ہو گئے

    نام ان کا نیازیؔ ہے روشن کہ جو

    وقف ذکر حبیب خدا ہو گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے