میں نے در_رسول پہ سر کو جھکا دیا
میں نے در رسول پہ سر کو جھکا دیا
میرا نصیب میرے نبی نے جگا دیا
سرشار کر دیا مجھے بے خود بنا دیا
اے چشم یار تو نے مجھے کیا پلا دیا
یاد رسول پاک نے کتنا مزا دیا
غم خانہ حیات کو جنت بنا دیا
اس پر ہوئی ہیں رحمت مولیٰ کی بارشیں
جس نے نبی کے نام پر سب کچھ لٹا دیا
میں اس سے بڑھ کے اور کیا حق سے کروں طلب
یہ کم نہیں جو آپ کا منگتا بنا دیا
آئے نہ رشک کیوں ہمیں اس کے نصیب پر
جس کو مرے حضورؐ نے جلوہ دکھا دیا
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 63)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.