Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں گدا تو مرا سلطان مدینے والے

عبدالستار نیازی

میں گدا تو مرا سلطان مدینے والے

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    میں گدا تو مرا سلطان مدینے والے

    تری رحمت کا ملے دان مدینے والے

    کوئی تجھ سا ہے نہ ہوگا نہ ہوا ہے واللہ

    کوئی کیا جانے تری شان مدینے والے

    بہر حسنین میرے دل کی صدائیں سن لے

    اے شب اسریٰ کے مہمان مدینے والے

    آ بھی جاؤ دل بیتاب کی تسکیں بن کر

    دل کی دنیا ہوئی ویران مدینے والے

    کالی کملی کا مرے سر بھی سایہ کرنا

    جب لگے حشر کا میدان مدینے والے

    اب کہ مجھ کو بھی مدینے میں بلانا آقا

    ہوں تیرا ادنیٰ ثنا خوان مدینے والے

    ہے نیازیؔ بھی تیرے در کا بھکاری داتا

    بھر دے بھر دے میرا دامان مدینے والے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 32)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے