کبھی سوئے_غریباں بھی نظر ہو یا رسول_اللہ
کبھی سوئے غریباں بھی نظر ہو یا رسول اللہ
مدینے پاک کا حکم سفر ہو یا رسول اللہ
یہی ہے آرزو میری یہی ارمان ہے دل کا
مدینے میں مرا چھوٹا سا گھر ہو یا رسول اللہ
مرے اجڑے چمن میں بھی بہار آئے کبھی آقا
میری شام الم کی بھی سحر ہو یا رسول اللہ
لبوں پر نام ہو تیرا تری الفت ہو سینے میں
یہ میری زندگی یونہی بسر ہو یا رسول اللہ
مری دنیا بدل جائے مری قسمت سنور جائے
اگر میری طرف تیرا گزر ہو یا رسول اللہ
بجز تیرے نہیں کوئی شکستہ حال کا حامی
دو عالم کے تمہیں تو چارہ گر ہو یا رسول اللہ
میں سمجھوں گا ٹھکانے پر لگی مٹی نیازیؔ کی
مری جب موت آئے تیرا در ہو یا رسول اللہ
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 33)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.