Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کرم کرو اے میرے شہنشاہ غریب_نواز

عبدالستار نیازی

کرم کرو اے میرے شہنشاہ غریب_نواز

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    کرم کرو اے میرے شہنشاہ غریب نواز

    کھڑا ہے در پہ یہ حال تباہ غریب نواز

    کرم کی بھیک جو مل جائے بات بن جائے

    اے میرے قبلہ عالم پناہ غریب نواز

    کمی ہے کون سی خواجہ تمہاری چوکھٹ پر

    ہیں تیرے در کے گدا بادشاہ غریب نواز

    جہاں کہیں تیرے قدموں کے ہیں نشان ملے

    بنی ہماری وہی سجدہ گاہ غریب نواز

    کبھی تو آؤ اے خواجہ ہماری محفل میں

    دل و نگاہ ہیں تری فرش راہ غریب نواز

    نہ رکھنا دور نیازیؔ کو اپنے قدموں سے

    اگرچہ ہوں میں سراپا گناہ غریب نواز

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 42)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے