محفل قدس کی رونق کا بڑھانے والا
محفل قدس کی رونق کا بڑھانے والا
لامکاں میں کوئی میہمان ہے آنے والا
میں چلا حشر میں روتا ہوا پیچھے پیچھے
آگے آگے مری پگڑی کا بنانے والا
خاک سمجھے جو گرفتار پس وپیش میں ہے
سب سے اوّل ہے جو آخر میں ہے آنے والا
کلک قدرت سے یہ آغوش احد کہتی تھی
میم احمد مرے پہلو میں ہے آنے والا
بلبل دل کو سنائے یہ صبا خوش خبری
تجھ کو وہ گل ہے مدینہ میں بلانے والا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 320)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.