مدینے کی بہاریں میں بھی دیکھوں
مدینے کی بہاریں میں بھی دیکھوں
جنہیں مدت سے میری آنکھ ترسے
قرین خود منزلِ مقصود آئے
بلائیں مجھ کو آقا جو ادھر سے
زیارت کی تڑپ کتنی ہے دل میں
عیاں سب کچھ ہے میری چشمِ تر سے
تمنا بس یہی راسخؔ ہے دل میں
سدا لپٹا رہوں آقا کے در سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.