Font by Mehr Nastaliq Web

کونین کے مالک و مختار وہی ہیں

ابھے کمار

کونین کے مالک و مختار وہی ہیں

ابھے کمار

MORE BYابھے کمار

    کونین کے مالک و مختار وہی ہیں

    مولیٰ مرے آقا مرے سرکار وہی ہیں

    جو شہرِ مدینہ میں گزار آئے ہیں راتیں

    اس خواب کے عالم میں بھی بیدار وہی ہیں

    پلّے میں نہیں جن کے ترے عشق کی پونجی

    افسوس کہ اس دنیا میں نادار وہی ہیں

    میخانہ طیبہ سے جو پی آئے ہیں اک بار

    اس ہوش کی دنیا میں بھی سرشار وہی ہیں

    چلتے ہیں سدا آپ کے جو نقش قدم پر

    دنیا میں ابھےؔ صاحبِ کردار وہی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے