عاشقِ احمد ذیشان اویس قرنی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت اویس قرنی
عاشقِ احمد ذیشان اویس قرنی
تجھ پہ صدقے یہ مری جان اویس قرنی
سن کے دندانِ محمد کا شہید ہوجانا
توڑ ڈالے سبھی دندان اویس قرنی
عمر بھر خدمت حضرت میں ہوا نہ آنا
پر ہوئے عشق میں سلطان اویس قرنی
جب سنا آپ نے کہ اوڑھتے کمبل ہیں حضور
کری کمبل ہی میں گزران اویس قرنی
کرتا حضرت نے دیا آپ کو اور بھیجا سلام
واہ ترا مرتبہ سبحان اویس قرنی
بخشش امت عاصی کی دعا کا بھی تمہیں
کیا حضرت نے تھا فرمان اویس قرنی
زندگی عشقِ محمد میں گزار ی ساری
تیرے صدقے تیرے قربان اویس قرنی
کرتے حضرت تھے دعا شہر ترے کی جانب
کھول کے اپنا گریبان اویس قرنی
کہ مجھے قرن سے آتی ہے نسیم ِالفت
تھا نبی پاک کا فرمان اویس قرنی
مرتبہ آپ کا تو آپ خدا ہی جانے
کیا کرے ابربھلا بیان اویس قرنی
- کتاب : Abr-e-Ishq (Pg. 60)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.