تمہاری لا کا سب سے اعلیٰ درجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
تمہاری لا کا سب سے اعلیٰ درجہ
بچا اس کے سبب ہی لا الہ ہے
ہمیں آتا ہے رشتوں کو نبھانا
ہماری درس گاہ کرب و بلا ہے
خدا نے جن کے اندر جان بخشی
وہی اب پوچھتے ہیں کیا خدا ہے
وفا ہوتی ہے کیا یہ ہم سے سیکھو
ہمارا پیشوا رب وفا ہے
امام شافعی بھی تھے پریشاں
خدا حیدر ہے یا حیدر خدا ہے
یہ میرے ہاتھ ہیں یہ میرا سینا
ترا اس میں بھلا کیا مسئلہ ہے
اسدؔ دنیا مجھے ٹھکرا رہی ہے
فقط در غوثِ اعظم کا کھلا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.