مصیبتوں سے سبھی کو بچا رہے ہیں علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
مصیبتوں سے سبھی کو بچا رہے ہیں علی
قسم خدا کی خدائی چلا رہے ہیں علی
چراغ ظلم کے سارے بجھا رہے ہیں علی
جو چل رہی ہیں ہوائیں چلا رہے ہیں علی
جو لوح پر ہے لکھا اؤلیا بتاتے ہیں
جو لوح پر بھی نہیں ہے بتا رہے ہیں علی
خدا کے حکم سے مردے جلاتے تھے عیسیٰ
خود اپنی مرضی سے مردے جلا رہے ہیں علی
چلے جو حضرت عباس جانب مقتل
گماں یہ ہونے لگا جیسے آ رہے ہیں علی
نصیری دیکھ رہا ہے علی ہیں سجدے میں
خدا کا میں بھی ہوں بندہ بتا رہے ہیں علی
جنابِ غوث خدا کے کرم سے ہم کو اسدؔ
پھر ایک بار نجف میں بلا رہے ہیں علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.