قسم ہے رب کی کیا رب نے کامیاب مجھے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
قسم ہے رب کی کیا رب نے کامیاب مجھے
بنایا اس نے محبِ ابو تراب مجھے
کئی دنوں سے ستاتا ہے اضطراب مجھے
غدیرِ خم کی پلا ساقیہ شراب مجھے
خدا کے واسطے اب آئیں یوسف زہرا
چمک دکھا کے جلاتا ہے آفتاب مجھے
بتاؤ قاتل سبط نبی کا دیں کیا تھا
سوال کر کے کیا تم نے لا جواب مجھے
تھی ایک قوم بنانی پئے عزاداری
خدا نے اس میں شامل کیا جناب مجھے
پڑا ہے سر پہ مرے سایۂ در حیدر
تمہارا شکریہ کہنا ہے آفتاب مجھے
کرم ہو مجھ پہ بھی بہرِ جنابِ غوث خدا
ستا رہا ہے کئی دن سے اضطراب مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.