جو پوچھوں میخانہ دلا میں ہو دور ساغر کہاں سے پہلے
جو پوچھوں میخانہ دلا میں ہو دور ساغر کہاں سے پہلے
پکار اٹھےگی ساری محفل یہاں سے پہلے یہاں سے پہلے
عیاں کروں راز لامکاں کا کہ بزم امکاں کا ذکر چھیڑوں
بتاؤ میں داستان احمد سناؤں تم کو کہاں سے پہلے
یہی ہیں اول یہی ہیں آخر یہی ہیں ظاہر یہی ہیں باطن
یہی تھے عرش خدا کی زینت روایت کن فکاں سے پہلے
خدا کی قدرت ہے اور کیا ہے میں اس کی رفعت کو کیا بتاؤں
جو قاب قوسین تک گیا ہو فلک کے وہم گماں سے پہلے
جیب خالق کی منقبت میں جو کچھ سنایا ہے جرمؔ تونے
تھا لوحِ محفوظ میں یہ قصہ بنائے لفظ وبیاں سے پہلے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 124)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.