ترے بیمار فرقت کے لبوں پر جان آئی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت احسن علی (فرخ آباد- اتر پردیش)
ترے بیمار فرقت کے لبوں پر جان آئی ہے
شہ احسن خبر لینا دم مشکل کشائی ہے
نہ مجھ کو زہد و تقویٰ ہے نہ زور پارسائی ہیں
تری رحمت شہ احسن یہاں تک کھینچ لائی ہے
مثالِ ماہیِ بے آب تڑپیں چاہنے والے
نئے انداز کی دیکھو یہ رسمِ آشنائی ہے
نہ گھبرا بوالحسنؔ بگڑی تری بن جائے گی پل میں
شہ احسن کے در تک گر تری کچھ بھی رسائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.