Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

من ناچت ہے، من گاوت ہے، تورا جنم دیوس جب آوت ہے

ادیب راے پوری

من ناچت ہے، من گاوت ہے، تورا جنم دیوس جب آوت ہے

ادیب راے پوری

MORE BYادیب راے پوری

    من ناچت ہے، من گاوت ہے، تورا جنم دیوس جب آوت ہے

    تورے نام کی بنسی سن سن کر مورے من کا کنول کھل جاوت ہے

    جب کوئی کوئلیا اموا پر توری پریم کویتا گاوت ہے

    تورے پریم کا میٹھا میٹھا رس من آنگن میں برساوت ہے

    توری بنسی باجت ہے من میں، تورے گیت ہیں گلین گلین میں

    ہر تان اگنی بن جاوت ہے، مورا تن من سب جل جاوت ہے

    وہ ہمرے کاج بنانے کو، وہ ہمرے بھاگ جگانے کو

    آکاش سے دھرتی، دھرتی سے آکاش پہ جاوت آوت ہے

    وہ مدھ بھرے نین، وہ چندر بدن، سنسار بناجن کے کارن

    اس نور مکٹ کے درشن سے سورج کی کرن شرماوت ہے

    بانٹے ہر دکھیارے کا دکھ، جو نام ہے دکھیا من کا سکھ

    پگ راکھے وہ جس دھرتی پر ماٹی سونا بن جاوت ہے

    جو لاج گیے کی لاج رکھے، منگتوں کے سر پر تاج رکھے

    وہی گیان دھیان ادیبؔ مورا، وہی مورا دھرم کہلاوت ہے

    مأخذ :
    • کتاب : ماہنامہ جام عرفان، ہری پور (Pg. 17)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے