Font by Mehr Nastaliq Web

صاحبِ ختم نبوت آپ جیسا کون ہے

عدنان عکس

صاحبِ ختم نبوت آپ جیسا کون ہے

عدنان عکس

MORE BYعدنان عکس

    صاحبِ ختم نبوت آپ جیسا کون ہے

    ہوں گے لاکھوں خوبصورت آپ جیسا کون ہے

    چاند سورج پھول پودے جن و انساں و ملک

    آپ کی سب پر حکومت آپ جیسا کون ہے

    رحمۃ العالمین اللہ نے جس کو کہا

    آپ ہیں وہ جانِ رحمت آپ جیسا کون ہے

    حضرت آدم سے عظمت آدمیت کو ملی

    آپ سے آدم کو عظمت آپ جیسا کون ہے

    رب فرشتے انبیا و حور و غلمان و بشر

    آپ کی ہر لب پہ مدحت آپ جیسا کون ہے

    کان میں کہتا ہے کوئی عکسؔ کے کوئی نہیں

    جب بھی وہ کہتا ہے حضرت آپ جیسا کون ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے