Font by Mehr Nastaliq Web

رب کے وہ محبوب ہیں اور خوب ہیں

عدنان عکس

رب کے وہ محبوب ہیں اور خوب ہیں

عدنان عکس

MORE BYعدنان عکس

    رب کے وہ محبوب ہیں اور خوب ہیں

    میرے آقا خوب ہیں اور خوب ہیں

    جو ہدایت ہر زمانے کے لیے

    آپ کے اسلوب ہیں اور خوب ہیں

    سب کو تو مطلوب رب کی ذات ہے

    رب کو یہ مطلوب ہیں اور خوب ہیں

    آپ کے مداح عیسیٰ و خلیل

    یوسف و یعقوب ہیں اور خوب ہیں

    اہلِ بیت، اصحاب اور سب اؤلیا

    آپ سے منسوب ہیں اور خوب ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے