Font by Mehr Nastaliq Web

یادِ سرکار کی جب دل میں نہاں ہوتی ہے

افسر ماہ پوری

یادِ سرکار کی جب دل میں نہاں ہوتی ہے

افسر ماہ پوری

MORE BYافسر ماہ پوری

    یادِ سرکار کی جب دل میں نہاں ہوتی ہے

    فکرِ عقبیٰ، نہ مجھے فکرِ جہاں ہوتی ہے

    ان کی مِدحت کے لیے تاب کہاں سے لاؤں

    لفظ کھو جاتے ہیں اور گنگ زباں ہوتی ہے

    لبِ خاموش سے کرتے ہیں ثنائے احمد

    کیا محبت کبھی محتاجِ بیاں ہوتی ہے

    ایسے ذی شان ہیں وہ ان کی کریمی کے سبب

    شان اللہ کی بندوں پہ عیاں ہوتی ہے

    مانگی اللہ سے بس ان کی محبت افسرؔ

    محبت ہی تو سرمایہؑ جاں ہوتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے