ورد سب بڑھ کر ہے اور سب سے بڑا ورد_درود
ورد سب بڑھ کر ہے اور سب سے بڑا ورد درود
مورد رحمت ہوا جس نے پڑھا ورد درود
دور دل کی ہو سیاہی اور گنہ سے دور ہو
جو کوئی پڑھتا رہا صبح و مسا ورد درود
ہو دعا مقبول رب کے پاس جب پڑھ لے درود
کیا ہی رکھا ہے خدا نے مرتبہ ورد درود
خود خدا اس کے فرشتے اور خود حضرت نبی
تینوں خوش ہوتے ہیں اس سے جو پڑھا ورد درود
کل گنہ برکت سے اس کے بخشے جائیں گے فقیرؔ
تجھ کو کیا اچھا وسیلہ ہے ملا ورد درود
- کتاب : Diwan-e-Afzal (Pg. 21)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.