عشق کے دفتر میں پہلے حمد ہو اللہ کا
عشق کے دفتر میں پہلے حمد ہو اللہ کا
ہر سطر میں تب کھلے گا معنی وجہ اللہ کا
دل کو میرے دیکھ لے ناصح تو پھر کچھ بولنا
تب تجھے معلوم ہوگا حال بیت اللہ کا
ہم تو عاشق ہیں نبی کے خاص از روز ازل
جس کا عاشق ہے خدا اور نور ہے اللہ کا
موت ہو حب نبی میں زندگی عشق نبی
بار احساں فاتحہ کا ہو نہ خلق اللہ کا
اے فقیرؔ اپنی تمنا دیکھیے پوری ہو کب
روضۂ جنت میں پہنچوں حکم ہو اللہ کا
- کتاب : Diwan-e-Afzal
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.