Font by Mehr Nastaliq Web

نہ آئے کام زبان و بیاں مدینے میں

افضل تحسین

نہ آئے کام زبان و بیاں مدینے میں

افضل تحسین

MORE BYافضل تحسین

    نہ آئے کام زبان و بیاں مدینے میں

    رہے ہیں اشک میرے ترجماں مدینے میں

    ہر ایک شے پر جمالِ نبی کا ہے پرتو

    ہر ایک چیز ہے شایانِ شاں مدینے میں

    کوئی بھی پیاسا نہ لوٹا حضور کے در سے

    رواں ہے بحرِ کرم بے کراں مدینے میں

    بس ایک نقطے پر دیکھی ہر ایک شے مرکوز

    سمٹ گئے ہیں زمان و مکاں مدینے میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے