Sufinama

کیا شان تری ہے صل_علی سلطان_الہند غریب_نواز

آغا محمد داود

کیا شان تری ہے صل_علی سلطان_الہند غریب_نواز

آغا محمد داود

MORE BYآغا محمد داود

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-ہندوستان)

    کیا شان تری ہے صل علی سلطان الہند غریب نواز

    کہتے ہیں تجھے ادنیٰٰ اعلیٰ سلطان الہند غریب نواز

    میں ایک نہیں ہوں تیرا گدا بہتیرے پڑے ہیں در پہ ترے

    بھولو نہ مجھے تم یا مولا سلطان الہند غریب نواز

    میں مفلس ہوں کیا نذر کروں قربان ہے تم پر جان اور دل

    یہ ہدیہ ہو مقبول مرا سطان الہند غریب نواز

    ڈھونڈا میں جہاں میں ہر اک جا اب تھک کر آیا ہوں میں یہاں

    اجمیر میں پائے تم خواجہ سلطان الہند غریب نواز

    دربار میں تیرے جو آیا سب مقصد دل کے بھر پایا

    دلوا دے سکھی شیٔاً للہ سلطان الہند غریب نواز

    ہر ایک وسیلہ رکھتا ہے میں تیرا ہوں تو میرا ہے

    میرا نہ کوئی ہے تیرے سوا سلطان الہند غریب نواز

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے