Font by Mehr Nastaliq Web

بے نواؤں، بیکسوں اور غمزدوں کے واسطے

آغا سائل کشمیری

بے نواؤں، بیکسوں اور غمزدوں کے واسطے

آغا سائل کشمیری

MORE BYآغا سائل کشمیری

    بے نواؤں، بیکسوں اور غمزدوں کے واسطے

    باعثِ تسکینِ خاطر، صرف تیرا نام ہے

    جس کا دل دیوانۂ سرکارِ عالم ہے اسے

    فکرِ دنیا ہے نہ خوفِ گردشِ ایام ہے

    درد دے یا دے سکوں میرے دلِ مجبور کو

    وہ بھی تیرا لطف ہے یہ بھی تیرا انعام ہے

    نام تیرا گونجتا ہے، زیرِ گردوں، چار سو

    تیرا ذکرِ محتشم، صدیوں سے صبح و شام ہے

    اس شہِ والا کے در کا میں بھی ہوں ادنیٰ غلام

    جس کا ہے رحمت لقب جس کا محمد نام ہے

    چھا رہا ہے آج بھی ہر سو ترا ابرِ کرم

    مجھ سے سائلؔ پر بھی تیری بارشِ اکرام ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے