Font by Mehr Nastaliq Web

بے_نواؤں بے_کسوں اور غمزدوں کے واسطے

آغا سائل کشمیری

بے_نواؤں بے_کسوں اور غمزدوں کے واسطے

آغا سائل کشمیری

MORE BYآغا سائل کشمیری

    بے نواؤں بے کسوں اور غمزدوں کے واسطے

    باعث تسکین خاطر صرف تیرا نام ہے

    جس کا دل دیوانۂ سرکار عالم ہے اسے

    فکر دنیا ہے نہ خوف گردش ایام ہے

    درد دے یا دے سکوں میرے دل مجبور کو

    وہ بھی تیرا لطف ہے یہ بھی تیرا انعام ہے

    نام تیرا گونجتا ہے زیر گردوں چار سو

    تیرا ذکر محتشم صدیوں سے صبح و شام ہے

    اس شۂ والا کے در کا میں بھی ہوں ادنیٰ غلام

    جس کا ہے رحمت لقب جس کا محمدؐ نام ہے

    چھا رہا ہے آج بھی ہر سو ترا ابر کرم

    مجھ سے سائلؔ پر بھی تیری بارش اکرام ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے