خود ربِ دو جہاں ہے خریدارِ مصطفیٰ
خود ربِ دو جہاں ہے خریدارِ مصطفیٰ
دیکھیے تو کوئی گرمیِ بازارِ مصطفیٰ
لاؤں کہاں سے شہیر جبرئیل کی اڑان
دل کھینچ رہا ہے جانبِ دربارِ مصطفیٰ
قرآن کی آیتوں میں سراپا ڈھلا ہوا
تمثیلِ بے مثال ہے کردارِ مصطفیٰ
سجدوں کی چاندنی سے جبینیں نکھر گئیں
آنکھوں میں بس گئے در و دیوارِ مصطفیٰ
شورشؔ بہ فیض خواجہ کونین دیکھ لوں
جی چاہتا ہے کوچہ و بازارِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.