Font by Mehr Nastaliq Web

جس کو درِ رسول کی قربت نہیں ملی

احمد علی حاکمؔ

جس کو درِ رسول کی قربت نہیں ملی

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    جس کو درِ رسول کی قربت نہیں ملی

    اس کو کبھی سکون کی دولت نہیں ملی

    محشر میں سوئے یوسف کیا دیکھتے بھلا

    آنکھوں کو تیری دید سے فرصت نہیں ملی

    دیکھا ہے میں نے جا کے جہنم کو غور سے

    سب کچھ ملا ہے آپ کی امت نہیں ملی

    کتنا وہ بدنصیب ہے دنیا میں دوستو

    جس کو مرے حضور کی نسبت نہیں ملی

    حاکمؔ ہمارے گھر میں بھی آتے تو وہ ضرور

    لیکن ہمیں ایوب کی قسمت نہیں ملی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے