زندگی میں گدا ہو کے بھی سلطان رہا ہوں
زندگی میں گدا ہو کے بھی سلطان رہا ہوں
میں چوکھٹِ سرکار کا دربان رہا ہوں
سرکار کے چہرے پہ ہی رکھی ہیں نگاہیں
نازاں ہوں کہ میں قاریِ قرآن رہا ہوں
دیکھوں میں بھلا کیسے گلستانِ ارم کو
چند روز میں سرکار کا مہمان رہا ہوں
صدقہ ہے یہ سرکار کی نسبت کا اے یارو
ہر دور میں ہر عہد میں ذیشان رہا ہوں
پوچھو نہ نکیرو ذرا حاکمؔ سے لحد میں
آخر میں محمد کا ثنا خوان رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.