یہ دن رات آنکھیں یہ نم کس لیے ہیں
یہ دن رات آنکھیں یہ نم کس لیے ہیں
ہیں غم خوار آقا تو غم کس لیے ہیں
یہ پوچھا تھا سجدہ کس جا پہ کرنا
جواب آیا ان کے قدم کس لیے ہیں
اے جبریل چومو آج ان کی تلیاں
تیرے لب بنے تو قدم کس لیے ہیں
گنہگار بولے کون اب ہمارا
تو بولے محمد کہ ہم کس لیے ہیں
اگر ان کو آنا ہے مدفن میں حاکمؔ
تو زندہ خدا کی قسم کس لیے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.