شان مولیٰ کی مصطفیٰ جانے
شان مولیٰ کی مصطفیٰ جانے
مصطفیٰ کیا ہے یہ خدا جانے
جب خدا خود ہے واصفِ احمد
پھر کوئی کیسے دوسرا جانے
جز محمد کے کون ہے جگ میں
جو مرے درد کی دوا جانے
شرک ہے آپ کو خدا کہنا
وہ بھی کافر ہے جو جدا جانے
کتنے پیغام بھیجتا ہوں انہیں
میں یہ جانوں یا پھر ہوا جانے
کاسہ حاکمؔ ہے اپنے ہاتھوں میں
جانے سائل یا پھر عطا جانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.