Font by Mehr Nastaliq Web

شاہد ہے خدا بعد میں کائنات بنی ہے

احمد علی حاکمؔ

شاہد ہے خدا بعد میں کائنات بنی ہے

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    شاہد ہے خدا بعد میں کائنات بنی ہے

    کائنات سے بھی پہلے تری ذات بنی ہے

    اک جنبشِ ابرو سے طلاطم ہے فضا میں

    جھٹکا ہے جو زلفوں کو تو برسات بنی ہے

    جس دن سے ملی رخ پہ تری خاکِ کفِ پا

    اس دن سے ہی اس چاند کی اوقات بنی ہے

    الحمد سے والناس تلک پڑھ کے ہے دیکھا

    کچھ اور نہیں آپ کی بس نعت بنی ہے

    الفاظ سےہے بن گیا قرآن مبارک

    لہجے سے تمہارے ہی تو قرات بنی ہے

    یہ نام مصائب کو عدم کرتا ہے یارو

    بس نامِ محمد ہی کے سب بات بنی ہے

    غم پیارے نبی کا مجھے حاکمؔ جو ملا ہے

    جب ہی تو مرے اشکوں کی سوغات بنی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے