بادل کو زلف چاند کو چہرا سمجھ لیا
بادل کو زلف چاند کو چہرا سمجھ لیا
پھولوں کو ان کے حسن کا جلوہ سمجھ لیا
ہم تو جھکے تھے آپ کے قدموں کو چومنے
لوگوں نے اس ادا کو بھی سجدہ سمجھ لیا
اے حاجیو مبارک تمہیں کعبہ مگر
ہم نے تو کوئے یار کو کعبہ سمجھ لیا
یوسف پہ جتنا حسن ہے اس حسن کو بھی ہاں
اترا ترے جمال کا صدقہ سمجھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.