یہ دل بھی حسینی ہے یہ جاں بھی حسینی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
یہ دل بھی حسینی ہے یہ جاں بھی حسینی ہے
الحمد کہ اپنا تو ایماں بھی حسینی ہے
تو مان یا نہ مان اپنا تو عقیدہ ہے
کہ ہر قاری کے ہونٹوں پر قرآں بھی حسینی ہے
رونق ہے جو مساجد میں شبیر کے صدقے سے
منبر بھی حسینی ہے اذاں بھی حسینی ہے
گرنے ہی نہیں دیتا ہے کاندھوں سے نواسے کو
کہ خوب کہ نبیوں کا سلطاں بھی حسینی ہے
جبریل جھلاتا ہے حسنین کے جھولے
لگتا ہے کہ آقا کا درباں بھی حسینی ہے
تم سمجھو یا نہ سمجھو اے اہلِ جہاں لیکن
ہے لب پہ جو حاکمؔ کے یہ بیاں بھی حسینی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.