سارے ناموں سے کنارا کیجیے
سارے ناموں سے کنارا کیجیے
یا رسول اللہ پکارا کیجیے
کہاتا پھِرتا ہے قمر یہ فلک پر
پھر سے انگلی کا اشارا کیجیے
عرش بولا میری خاطر یا نبی
آپ جوڑے نہ اتارا کیجیے
دیکھا ہے طیبہ جنہوں نے اک دفعہ
کرم ان پر پھر دوبارہ کیجیے
اے گلو ان کا پسینہ چوم کر
اپنی قسمت کو سنوارا کیجیے
دیکھ کہنا جان و دل حاکمؔ انہیں
قبول یہ تحفہ ہما را کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.