Font by Mehr Nastaliq Web

حسین و حسن کا دلبر علی اکبر علی اکبر

احمد علی حاکمؔ

حسین و حسن کا دلبر علی اکبر علی اکبر

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی اکبر (کربلا-عراق)

    حسین و حسن کا دلبر علی اکبر علی اکبر

    مرا ہادی مرا رہبر علی اکبر علی اکبر

    عرش والے بھی کہتے ہیں فرش والے بھی کہتے ہیں

    جبینِ دین کا جھومر علی اکبر علی اکبر

    تمہاری ذات اعلیٰ ہے تمہاری ذات بالا ہے

    فرشتے ہیں ترے چاکر علی اکبر علی اکبر

    جو پوچھا چاند سے میں نے کہ کیا تکتے ہو راتوں کو

    کہا یہ چاند نے سن کر علی اکبر علی اکبر

    زمانہ مجھ کو کہتا ہے میں حاکمؔ ہوں میں حاکم ہوں

    مگر میں ہوں ترا نوکر علی اکبر علی اکبر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے