ساری دنیا میں جو سویرا ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
ساری دنیا میں جو سویرا ہے
ابنِ حیدر یہ فیض تیرا ہے
شریعت مصطفیٰ بچانے کا
تیرے سر ہی حسین سہرا ہے
کربلا کو کہوں نہ کیوں جنت
آلِ احمد کا یہ تو ڈیرا ہے
آؤ پوچھیں یزید سے جا کر
تیرے مدفن میں کیوں اندھیرا ہے
ایک دن دیکھنا اے حاکمؔ تم
سب کہیں گے حسین میرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.