پی جو لیتے عباس پانی کو
دلچسپ معلومات
منقت در شان حضرت علی اصغر (کربلا-عراق)
پی جو لیتے عباس پانی کو
کون تکتا اداس پانی کو
پیاس اتنی نہ تھی سکینہ کو
واللہ جتنی تھی پیاس پانی کو
چھو سکا نہ درِ حسین کو بھی
قرب آیا نہ راس پانی کو
حوضِ کوثر بھی رشک کرتا ہے
مل گئی ایسی باس پانی کو
پیارے اصغر کو جو نہیں تھا ملا
اب بھی حاکمؔ ہے آس پانی کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.