وہ دل ہی کیا جِس میں سمویا نہیں حسین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
وہ دل ہی کیا جس میں سمویا نہیں حسین
بہتر ہے وہ کہ جس نے کھویا نہیں حسین
کہ دو ہوا سے جا کر اب شور نہ کرے
طیبہ سے کربلا تک سویا نہیں حسین
مجھ سے میرے حسین کا نہ پوچھ حوصلہ
جتنے بھی درد آئے رویا نہیں حسین
آئے یزید لاکھوں بہ صورتِ سیلاب
کسی لہر نے بھی آکے ڈبویا نہیں حسین
حاکمؔ ردائے دین پر وہ داغ تو دکھا
جس کو لہو سے اپنے دھویا نہیں حسین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.