دنیا میں بس وہ صاحبِ ایمان ہوگیا
دنیا میں بس وہ صاحبِ ایمان ہوگیا
جو بھی مرے حضور پہ قربان ہوگیا
چہرہ نبی کو دیکھ کر کہنے لگے سبھی
آنکھوں کے آج سامنے قرآن ہو گیا
در پہ رسولِ پاک کے پہنچا جو غمزدہ
خوشیوں کا اس کی بالیقیں سامان ہوگیا
دی کنکروں نے جب تھی گواہی حضو ر کی
بوجہل سٹپٹا گیا حیران ہوگیا
جس نے بھی کی ہے نوکری حاکمؔ حضور کی
قلندر تو کوئی باہو سلطان ہوگیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.