Font by Mehr Nastaliq Web

رہزن کے پاس ہے نہ کسی رہنما کے پاس

احمد علی حاکمؔ

رہزن کے پاس ہے نہ کسی رہنما کے پاس

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    رہزن کے پاس ہے نہ کسی رہنما کے پاس

    ہر درد کی دوا ہے مرے مصطفیٰ کے پاس

    اسریٰ کی رات ذہن میں اٹھتے ہیں یہ سوال

    یہ کون جارہا ہے ملنے خدا کے پاس

    دل تو ملے گا کوچۂ سرکار میں تمہیں

    آنکھیں ملیں گی تم کو رخِ والضحیٰ کے پاس

    حاکمؔ بجز حضور کی چاہت کے باخدا

    کچھ بھی نہ تھا لحد میں مجھ بے نوا کے پاس

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے