مجھے مصطفیٰ کے ہوتے کس بات کی کمی ہے
مجھے مصطفیٰ کے ہوتے کس بات کی کمی ہے
کرو دور آسرے سب میرا آسرا نبی ہے
پو چھو نہ اے فرشتو بولے لحد میں آقا
جو سلام بھیجتا تھا یہ تو وہی امی ہے
پو چھا جو روزِ محشر رب نے کے کیا تھے کرتے
کہہ دیں گے مصطفیٰ کی صفت و ثنا ہی کی ہے
خود چاند کہہ رہا ہے تیری نعلین پاک کا صدقہ
میں حسین ہوں جہاں میں میرے پاس چاندنی ہے
سرکار اب تو حاکمؔ کی کیجیے عیادت
میرا دم نکل رہا میری سانس آخری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.