یوں تو اللہ نے کیا کیا نہ سنوارا ہوگا
یوں تو اللہ نے کیا کیا نہ سنوارا ہوگا
کوئی تجھ سا نہ کوئی نقش اتارا ہوگا
جائے دوزخ میں کوئی ان کا اک ادنیٰ سا غلام
یہ بھلا کیسے محمد کو گوارا ہوگا
سب گناہ گاروں کو مل جائے گی جنت کی خبر
میری سرکار کا جس وقت اشارہ ہوگا
خاکِ نعلین کا جو مل جائے ذرہ مجھ کو
میری نظروں میں وہی چاند ستارہ ہوگا
حاکمؔ اک بار جو سرکار کا جلوہ دیکھے
اس کا جنت میں بھلا کیسے گزارا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.