Font by Mehr Nastaliq Web

محفل ہے یہ آقا کی کیا خوب نظارے ہیں

احمد علی حاکمؔ

محفل ہے یہ آقا کی کیا خوب نظارے ہیں

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    محفل ہے یہ آقا کی کیا خوب نظارے ہیں

    کچھ کردو عطا ہم کو ہم منگتے تمہارے ہیں

    اس در سے کسی کو بھی انکار نہیں ہوتا

    ہر ایک کا دعویٰ ہے سرکار ہمارے ہیں

    جو آیا بھری جھولی مایوس نہ لوٹایا

    چوکھٹ پہ تیری آقا منگتوں کے گزارے ہیں

    صدیق عمر عثمان حیدر سے کوئی پوچھے

    کیا شان ہے آقا کی یہ نوری ستارے ہیں

    میرا تو نہیں کچھ بھی سب کچھ ہے فدا ان پر

    تن من دھن سب ہم نے سرکار پہ وارے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے