اس دنیا سے آقا جب کوچ ہمارا ہو
اس دنیا سے آقا جب کوچ ہمارا ہو
حسرت ہے کہ ہونٹوں پر بس نام تمہارا ہو
یہ آس لیے چندا نت فلک پہ آتا ہے
کہ سرکار کی انگلی کا اک اور اشارہ ہو
سب نبیوں رسولوں میں ایمان سے لوگو
کوئی ایک مجھے لادو جو آپ سا پیارا ہو
صبح جو ہوئی ہے تو دیوانو چلو دیکھیں
کہیں آپ نے زلفوں کو ہنس کے نہ سنوارا ہو
اس نعت کو مدفن میں کہا سن کے نکیروں نے
اس نعت کا اے حاکمؔ ہر شعر دوبارہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.