Font by Mehr Nastaliq Web

رخِ سرکار سا کوئی نظارا ہو نہیں سکتا

احمد علی حاکمؔ

رخِ سرکار سا کوئی نظارا ہو نہیں سکتا

احمد علی حاکمؔ

MORE BYاحمد علی حاکمؔ

    رخِ سرکار سا کوئی نظارا ہو نہیں سکتا

    زمانے میں محمد سا پیارا ہو نہیں سکتا

    شبِ معراج رب بولا یہی محبوب سے مل کر

    تمہارا جو نہیں ہوتا ہما را ہو نہیں سکتا

    کہ جنت میں بھی سب جنتی کہتے تھے مولیٰ سے

    دیدار طیبہ کا دوبارہ ہو نہیں سکتا

    جو زلفوں میں ہو تو گھٹا کالی نہیں ہوتی

    جو قدموں سے نہ لپٹے تو ستارا ہو نہیں سکتا

    یہ دیوانہ محمد کا جلے نازِ جہنم میں

    کسی بھی طور یہ ان کو گوارا ہو نہیں سکتا

    جہاں پر بھی گرے حاکمؔ مرے آقا اٹھا لینا

    ترے جیسا تو عالم میں سہارا ہو نہیں سکتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے